موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
شہید سلیمانی اور ابو مہدی نے عراقی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا، علماء کونسل عراق
مندرجات: 1838 تاریخ اشاعت: 09 فروردين 2021 - 15:44 مشاہدات: 1965
خبریں » پبلک
شہید سلیمانی اور ابو مہدی نے عراقی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا، علماء کونسل عراق

علماء کونسل عراق کے سربراہ شیخ خالد الملا نے سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی کی برسی کے موقع پر کہاکہ شہید سلیمانی اور المہندس نے عراق اور عراقی خواتین کی عزت و وقار کی حفاظت کی۔

علماء ایسوسی ایشن عراق کے سربراہ شیخ خالد الملا نے بغداد میں سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر کہاکہ شہید سردار سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس نے عراق اور عراقی خواتین کی عزت و وقار کی حفاظت کی۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 5،000 سعودی ہمارے جوانوں اور بچوں کو ہلاک کرنے کی غرض سے عراق کے مختلف صوبوں میں داخل ہوئے،شہید سلیمانی اور شہدائے مقاومت ایسے لوگوں کے مقابلے میں ڈٹ کر مقابلہ کرتے تھے۔

علماء کونسل عراق کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئےکہشہید سردار سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس نے عراق اور عراقی خواتین کی عزت و وقار کی حفاظت کی،کہاکہ جس نے بھی ان کو نشانہ بنایا وہ یقیناً پست فطرت اور شکست خوردہ انسان ہے۔

شیخ الملا نے عراقی صدر برہم صالح کے بیانات کا تذکرہ کیا ان کا کہنا تھا کہ سردار سلیمانی مشکل دنوں میں عراق کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ شہید سلیمانی اس وقت بھی عراق کے ساتھ تھے جب ہمارے اپنے بھائیوں اور دوستوں نے ہم سے منہ پھیر لیااور مختلف سیٹلائٹ چینلز پر صلاح الدین اورشمالی صوبوں کے واقعات کو قبائلی انقلاب کے عنوان سے بیان کیا۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: